boht hi pasand aayi yeh nazm. Dil ki baat ho aisa lagta hai.
اندر کی گواہی
.
مِرے ہونٹوں پہ ٹھہری
اور سی اک مسکراہٹ
پڑھ نہیں پائے؟
بس اپنے زَعم میں
اپنے دلائل پر
مِری خاموشیوں کو
لاجوابیّت سمجھ کر
جیت کے احساس سے
خوش ہو رہے ہو !
تم کو کیا معلوم
اِس موضوع پر
کیا کیا مدلّل گفتگوئیں
کر چکا ہوں میں
مگر پیارے!
مرے اندر
لسانی منطقوں کی
قید سے آزاد کوئی
مطمئن ہوتا نہیں ۔۔
جو متّفق ہوتا نہیں مجھ سے
تمہاری سَرسری باتوں سے
گھائل ہو سکے کیسے !
وہ قائل ہو سکے کیسے!
جلیل عالی
boht hi pasand aayi yeh nazm. Dil ki baat ho aisa lagta hai.
Bohat Khhoob Naaz
(-: Bol Kay Lab Aazaad Hai'n Teray :-)