اگر ہزار مرد تمھاری محبت میں مبتلا ہوں تو
یقیناَََ رسول حمزہ ان میں سے ایک ہو گا
اگر ایک سو مرد تمھاری محبت میں مبتلا ہوں تو
رسول حمزہ ان میں ظاہر ہے ضرور شامل ہو گا
اگر دس مرد تمھاری محبت میں مبتلا ہوں تو
رسول حمزہ ان میں سے ایک ہو گا
اگر ایک مرد تمھاری محبت میں مبتلا ہو تو
وہ رسول حمزہ کے سوا کون ہو گا
اور اگر تم تنہا ہو، اکیلی ہو
اور کوئی بھی تمھاری محبت میں مبتلا نہیں ہے
تو یقین کر لینا کہ
کہیں بلند پہاڑوں میں
رسول حمزہ مر گیا ہے۔
(رسول حمزہ توف ، داغستانی شاعر )