Ø+Ù‚ Ùˆ ادب

کیا ادب Ùˆ Ù„Ø+اظ Ø+Ù‚ Ú©ÛŒ راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے؟ آپ خاموش رہتے ہیں Ù…Ø+ض اس لیے کہ غلط بات کہنے والا عمر میں بڑا ہے یا اس سے Ú©Ú†Ú¾ کہنا تعلق میں گرہ ڈال دے گا یا ان Ú©ÛŒ "Ú¯Úˆ بکس" میں آپ کا گراف نیچے آجائے گا ØŸ
کیا Ø+Ù‚ Ùˆ صداقت Ú©ÛŒ یہ اوقات ہے کہ Ù„Ø+اظ Ùˆ مروت یا خوف ان Ú©Ùˆ مسمار کر ڈالیں؟ ان Ú©Û’ وجود کا انکار کردیں.

سوال یہ ہے کہ کوئی خود Ú©Ùˆ "بڑا" تصور کیسے کر سکتا ہے اگر اس میں یہ ظرف نہیں کہ اپنی اصلاØ+ Ú©ÛŒ گنجائش رکھے, عاجزی Ú©Û’ کشکول میں علم Ú©ÛŒ دانائی سمیٹے ,خواہ سکھانے والا عمر میں Ú©Ù… ہو؟

اور ایسے تعلق کی پختگی کیسی جس کے مزاج میں سننے سمجھنے کی اہلیت نا ہو... جو خوف کے سمندر میں ہچکولے لیتا رہے؟؟؟ ایسے تعلق کی پہچان ہی کیا ہے؟

اگر ادب Ùˆ Ù„Ø+اظ Ø+Ù‚ Ú©ÛŒ راہ میں رکاوٹ بن سکتا تو مجھے جواب چاہیے کہ کوئی شخص کیسے عزت مآب نبی کریم ï·º Ú©ÛŒ بارگاہ میں کہہ سکتا ہے ہاں فلاں وقت کا بدلہ مجھے لینا ہے اور آپ ï·º (فداك يا رسول اللہ) برا منائے بغیر ڈانٹے بغیر اپنی پشت مبارک سے کپڑا اٹھا کر اسے مارنے کا کہتے ہیں (اور پھر وہ آپ ï·º Ú©ÛŒ پشت مبارک پر بوسہ دیتے ہیں)....
جواب دیجیے کہ خلیفہ وقت Ø+ضرت عمر رضی اللہ سے کوئی لباس Ú©Û’ Ú©Ù¾Ú‘Û’ کا سوال کیسے کرلیتا ہے؟ کیا اسے ادب Ùˆ Ù„Ø+اظ مانع نہیں آتا؟

ہم کیسے بڑے ہیں؟ عزت کے کون سے مجسمے ہیں جن کی ہم پرستش کرتے ہیں؟ اور دوسروں سے بھی کروانا چاہتے ہیں؟ کیسے بڑے ہیں جن کے ظرف "بڑے پن" کے پیمانوں سے خالی ہوچکے ہیں.
اØ+ترام Ù…Ø+بت کا رد عمل ہے... یہ کوئی عہدہ نہیں جو مل جائے___ کوئی بھیک نہیں جو مانگی جائے... کوئی Ø´Û’ نہیں جو دولت سے خریدی جاسکے.
Ù…Ø+بت ادب Ùˆ اØ+ترام پیدا کرتی ہے...اگر آپ شفقت سے خالی ہیں تو آپ اØ+ترام ڈیمانڈ ہی کرسکتے ہیں کہ جب آپ آئیں تو سب Ú©Ú¾Ú‘Û’ ہوجائیں, آپ سے پہلے آپ Ú©Ùˆ سلام کریں , آپ Ú©Û’ مقابل نا بیٹھیں یا آپ Ú©Ùˆ سرہانے Ú©ÛŒ جانب بٹھائیں اور خود پائنتی پر بیٹھیں. عمدہ لباس یا اعلی Ø+یثیت Ú©Û’ معیار پر عزت کریں. یا آپ سے ڈر کر بات کریں سر اٹھا کر نہیں... اگر ایسا ہے تو آپ خود پسندی میں مبتلا اپنی ذات Ú©Û’ بت Ú©Û’ پجاری ہیں... اہل Ø+Ù‚ سے نہیں.

ہمارے دل میں اگر کوئی خوف کوئی Ù„Ø+اظ یا مروت ہمیں Ø+Ù‚ کہنے یا قبول کرنے سے روک دے تو یقین کیجیے ہمارے دل میں اللہ اور اس Ú©Û’ رسولﷺ اولین Ù…Ø+بت نہیں ہیں...اور اگر ایسا نہیں ہے تو ہم ایمان سے نا واقف ہیں.

اللھم اصلØ+ قلبی Ùˆ ربنا ثبت قلبی علی دینك
رب اشرØ+ Ù„ÛŒ صدری Ùˆ یسرلی امری واØ+لل عقدة من اللسانی یفقه قولی
آمین یا ارØ+Ù… الراØ+مین
ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم

از قلم

ظلم کے دور میں خاموش رہنے والوں پر عذاب پہلے آتا ہے.