اک دیا دل میں جلانا بھی بجھا بھی دینا
یاد کرنا بھی اسے روز بھلا بھی دینا

خط بھی لکھنا اسے مایوس بھی رھنا اس سے
جرم کرنا بھی مگر خود کو سزا بھی دینا

مجھ کو رسموں کا تکلف بھی گوارہ لیکن
جی میں+آئے تو یہ دیوار گرا بھی دینا

کیا کہوں یہ مری چاہت ھے کہ نفرت اس کی
نام لکھنا بھی مرا لکھ کے مٹا بھی دینا

صورت نقش قدم دشت میں رھنا Ù…Ø+سن
اپنے ھونے سے نہ ھونے کا پتہ بھی دینا