Results 1 to 3 of 3

Thread: بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے
    ہائے ! ۔۔ کیا چیز غریب الوطنی ہوتی ہے

    نہیں مرتے ہیں تو ۔۔۔ ایذا نہیں جھیلی جاتی
    اور ۔۔ مرتے ہیں تو ۔۔۔ پیماں شکنی ہوتی ہے

    دن کو اک نور ۔۔ برستا ہے مری تربت پر
    رات کو ۔۔ چادرِ مہتاب ۔۔ تنی ہوتی ہے

    غیر کے بس میں تمہیں سن کے یہ کہہ اٹھتا ہوں
    ایسی ۔۔۔ تقدیر بھی ۔۔۔۔ اللہ غنی ہوتی ہے

    نہ بڑھے بات اگر کھل کے کریں وہ باتیں
    باعثِ طولِ سخن ۔۔۔ کم سخنی ۔۔ ہوتی ہے

    لٹ گیا وہ ترے کوچے میں دھرا جس نے قدم
    اس طرح کی بھی ۔۔۔ کہیں راہزنی ہوتی ہے

    حسن والوں کوبھی ضدآجائے خدایہ نہ کرے
    کر گزرتے ہیں جو کچھ جی میں ٹھنی ہوتی ہے

    ہجر میں زہر ہے ۔۔ ساغر کا لگانا ۔۔ منہ سے
    مے کی جو بوند ہے ، ہیرے کی کنی ہوتی ہے

    ہوک اٹھتی ہے، اگر ضبط فغاں کرتا ہے
    سانس رکتی ہے تو برچھی کی انی ہوتی ہے

    مے کشوں کو نہ ۔۔۔ کبھی فکرِ کم و بیش رہی
    ایسے لوگوں کی طبیعت ۔۔ بھی غنی ہوتی ہے


    پی لو دو گھونٹ کہ ساقی کی رہے بات حفیظؔ
    صاف انکار میں ۔۔ خاطر ِشکنی ہوتی ہے

    2gvsho3 - بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

  2. #2
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    dubai
    Posts
    11,835
    Mentioned
    8910 Post(s)
    Tagged
    11727 Thread(s)
    Rep Power
    214775

    Default Re: بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    wahhhhhhh bht khoob...!


    30abdx0 - بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے
    mera siggy koun uraa le gaya....

  3. #3
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

    Quote Originally Posted by maya View Post
    wahhhhhhh bht khoob...!
    پسند اور رائے کا بہت بہت شکریہ

    2gvsho3 - بیٹھ جاتا ہوں جہاں چھاؤں گھنی ہوتی ہے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •