Results 1 to 3 of 3

Thread: ہم جہل کی ظلمت کو دنیا سے مٹا دیں گے

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default ہم جہل کی ظلمت کو دنیا سے مٹا دیں گے


    ہم جہل کی ظلمت کو دنیا سے مٹا دیں گے
    ہر سمت ہدایت کی اک شمع جلا دیں گے

    بے علم جوانوں میں ۔۔ بے نور شراروں میں
    ہم فکر و تدبر کی ۔۔۔ اک آگ لگا دیں گے

    ہمت سے عزائم سے اور صبر و قناعت سے
    سوئی ہوئی ملت کی ۔۔ تقدیر جگا دیں گے

    یہ عزم ہے نفرت کے ، کانٹوں کو کچل کر ہم
    دنیا کو ۔۔۔ محبت کا گل زار ۔۔۔ بنا دیں گے

    بیداری کا رگ رگ میں پھرگرم لہودوڑے
    خوابیدہ جوانوں کو اس طرح جگا دیں گے

    بہکے ہوئے جذبوں کو ۔۔ بھٹکی ہوئی قوموں کو
    آئینِ شریعت ۔۔۔ کا پابند ۔۔۔۔ بنا دیں گے

    ظلمت کدۂ عالم ۔۔۔ پھر نور بہ داماں ہو
    تاریک دلوں میں ہم وہ شمع جلا دیں گے

    ساتھ اپنے خزاں لے کرلوٹ آئے جوگلشن سے
    ہم اُن کو ۔۔ بہاروں کا ۔۔ پیغام سنا دیں گے

    حالات کے مارے جو تخریب پہ مائل ہیں
    تعمیر کا ہم ان کو ۔۔ انداز سکھا دیں گے

    پھر نغمۂ " الا اللہ " ۔۔ گونجے گا زمانے میں
    ہم عزم کے فاراں سے اک ایسی صدا دیں گے


    دھندلایا ہوا ہے ۔۔ جو تہذیب کا آئینہ
    اقبالؔ حقائق کی ہم اس کو ضیا دیں گے
    2gvsho3 - ہم جہل کی ظلمت کو دنیا سے مٹا دیں گے

  2. #2
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    dubai
    Posts
    11,835
    Mentioned
    8910 Post(s)
    Tagged
    11727 Thread(s)
    Rep Power
    214775

    Default Re: ہم جہل کی ظلمت کو دنیا سے مٹا دیں گے

    پھر نغمۂ " الا اللہ " ۔۔ گونجے گا زمانے میں
    ہم عزم کے فاراں سے اک ایسی صدا دیں گے
    Jazak Allah khoobsurat msg


    30abdx0 - ہم جہل کی ظلمت کو دنیا سے مٹا دیں گے
    mera siggy koun uraa le gaya....

  3. #3
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: ہم جہل کی ظلمت کو دنیا سے مٹا دیں گے

    Quote Originally Posted by maya View Post
    پھر نغمۂ " الا اللہ " ۔۔ گونجے گا زمانے میں
    ہم عزم کے فاراں سے اک ایسی صدا دیں گے
    Jazak Allah khoobsurat msg
    اللہ اکبر

    پسند اور رائے کا بہت بہت شکریہ



    2gvsho3 - ہم جہل کی ظلمت کو دنیا سے مٹا دیں گے

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •