تیرے پیچھے میں کسی طور نہیں آسکتا
چھوڑ کر گاؤں کو لاہور نہیں آسکتا

وہ خدا ہے جو فلک چھوڑ کے آ سکتا ہے
میں زمیں چھوڑ کے فی الفور نہیں آ سکتا

دیکھ مشہور مصور مری تصویر کے ساتھ
ماسوا اس کے کوئی اور نہیں آ سکتا

ہم کہانی کے اب اس موڑ پہ آ پہنچے ہیں
جس میں بچپن کا کوئی دور نہیں آ سکتا

میں Ù†Û’ خاموش Ù…Ø+بت Ú©Ùˆ یہاں رکھا ہے
یعنی اس دل سے کبھی شور نہیں آ سکتا

توصیف یوسف اشعر
3f4f0bd38d6e954b4756a2cbf77eed9f - آپ دوستوں کی نذر میری غزل

Sent from my SM-G610F using Tapatalk