m60.jpg
ﷺ
وہ شہنشاہؐ معظم، وہ رسولؐ اکرم
معدنِؐ علم و ادب، مخزنِؐ ایقان و حکم
آبروئےؐ حرمِ پاک، وقارِؐ عالم
آدمیت کا بھرم، عظمتِؐدینِمحکم
اُس کی توصیف مرے حیطہ دانش میں کہاں
لڑکھڑاتا ہے قلم اور لرزتی ہے زباں
قوتِ فن کی بدولت ہو بیاں نعتِ رسولؐ
اُلفتِ سیدِؐ عالم کو نہیں ہے یہ قبول
جذب اور کیف سے ہوتا ہے معانی کا نزول
حاصل سوزِ دروں ہی ہیں محبت کے اصول
آنکھ جب فرقتِ سرکارؐ میں نم ہوتی ہے
مدحت سرورِؐ کونین رَقم ہوتی ہے
نعت کے واسطے میں سوز دوامی چاہوں
جذبہ قدسی و بوصیری و جامی چاہوں
فکر سعدی و نظیری و نظامی چاہوں
لہجہ حضرت اقبال و گرامی چاہوں
ہو مرے فکر میں خالد وہ روانی پیدا
ایک اک شعر میں ہو حسن معانی پیدا