a70.jpg


خدائے قادر و عادل!
یہ عہدِ نومزین ہے یقیناً علم و فن سے
مگر دراصل یہ عہدِ جہالت ہے
ترقی یافتہ Ø+سنِ تمدن جل رہا ہے
اور عریاں ہو رہا ہے پیکرِ تہذیبِ دوراں
دھماکوں سے مسلط خوف کی ہر سو فضا ہے
گلا انسانیت کا گھُٹ رہا ہے
علوم و آگہی بے جان ہو کر رہ گئے ہیں
ہوائے مادیت چل رہی ہے تیز رفتاری سے دنیا میں
رخ روØ+انیت مرجھا رہا ہے
غرور و سرکشی کا رقص پیہم ہو رہا ہے
Ø+قوق انساں Ú©Û’ چھینے جا رہے ہیں
فرائض رو رہے ہیں
ستم جالوت کا اب انتہا پر آ چکا ہے
خدائے قادر و عادل!
پھر کسی مفلس کے مسکن سے
کوئی طالوت کر ظاہر