Results 1 to 3 of 3

Thread: تیز ہوا اور شب بھر بارش

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default تیز ہوا اور شب بھر بارش

    تیز ہوا اور شب بھر بارش
    اندر چپ اور باہر بارش

    ایسے پہلے کب برسی تھیں
    آنکھیں اور برابر بارش

    صحرا تو پیاسے کا پیاسا
    اور بھرے دریا پر بارش

    اس سر تال کا اور مزا تھا
    کچے گھر کی چھت پر بارش

    جھوم رہے ہیں بھیگ رہے ہیں
    پیڑ پرندے منظر بارش

    میں نے بادل کو بھیجی تھی
    اک کاغذ پر لکھ کر بارش

    میرے اشکوں سے لکھے کو
    وہ پڑھتا ہے اکثر بارش

    کون یہ دیکھے دیدۂ پر نم
    اک بارش کے اندر بارش

    یاد بہت آتے ہیں جاناںؔ
    ہاتھ میں ہاتھ اور سر پر بارش
    2gvsho3 - تیز ہوا اور شب بھر بارش

  2. #2
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Rep Power
    9

    Default Re: تیز ہوا اور شب بھر بارش

    Wah
    Bohat umdah
    tfs

  3. #3
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: تیز ہوا اور شب بھر بارش

    Quote Originally Posted by Mariaa View Post
    Wah
    Bohat umdah
    tfs
    پسند ، رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ

    2gvsho3 - تیز ہوا اور شب بھر بارش

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •