hammmmmmmm nice try i like it
جب تم کسی کو خاص کر دیتے ہو
اپنے خلوص کی مٹی سونپ کر
تو اس کے جدا ہوتے ہی
تمہاری ذات کا وہ حصہ بھی تم سے الگ ہوجاتا ہے
بلکل ویسے ہی
جیسے جسم سے کسی ناقص عضو کی
amputation (کاٹ کر الگ کرنا)
کی جاتی ہے
روح میں درد کی کی شدت اور محرومی کا احساس بھی ایسا ہوتا ہے
جیسے یہ قیامت جسم پر گزری ہو
مگر ___ ایسا ناکارہ عضو جس سے باقی جسم پر بوجھ پڑے
دیکھ کر تکلیف کا احساس پیدا ہو
یا باقی جسم میں ___ اس کے زہر کے پھیلنے کا خدشہ ہو
سو ایسے میں___ اس حصے کا الگ کرنا تمہیں بچا لیتا ہے
باقی نعمتوں کے, زندگی کے ___ خسارے سے
نظر اس پر رکھو جو باقی ہے
ممکن ہے کسی اور کے خلوص کی مٹی کی
transplantation (پیوندکاری)
تمہاری ذات کے اس نقصان کا ازالہ کردے
...کیونکہ کچھ لوگ اپنے عضو ڈونیٹ کردیتے ہیں __ اپنا وجود تمہیں بخوشی سونپ دیتے ہیں __ تمہاری ذات کی تکمیل کے لیے
یا تمہارے اندر امید کی روشنی
regeneration (دوبارہ بننے کا عمل)
اس حصے کی پھر سے بنیاد اٹھا دے
الله تمہیں پہلے سے زیادہ اچھا تعمیر کردے
یہ منحصر ہے، تقدیر پر تمہارے یقین اور رد عمل پر
!!!
اس لیے
محرومیوں اور تاریکیوں کو اپنی ذات سے نکال کر عمدہ طریقے سے جیو
کیونکہ تمہارے باقی اعضاء ابھی سلامت ہیں
_ دل کی دھڑکن کے اتار چڑھاؤ جاری و ساری ہیں __ اس گراف پر ابھی سیدھی لکیر نہیں کھنچی
اور یہ بہت بڑی نعمت ہے
Last edited by Arosa Hya; 20-02-2019 at 11:29 PM.
,,,وہی تو سب سے زیادہ ہے نُکتہ چِیں میرا
..!!!جو مُسکرا کے ہمیشہ گلے لگائے مجھے
hammmmmmmm nice try i like it
nice sharing thanks its amazing
Waah bohat hii khobbusruat tehreer likhii hay aap nay... full of depth and knowledge, full of confidence and inspiration.
Keep writing janab @Arosa Hya; ... aap acha likhtii hain khush rahyeh
wah zabardast good going Arosa
Thanks..... arsa hi ho gya qalam uthaye
,,,وہی تو سب سے زیادہ ہے نُکتہ چِیں میرا
..!!!جو مُسکرا کے ہمیشہ گلے لگائے مجھے
ap dobara aa kiya yahan ki ronaq bhal karein
qalam utha kiya acha sya kuch likh ker share karein
ap ki agli post ka besabri sya intezar rehya ga
Terrific