پی ایس ایل: سلطانز کا گلیڈی ایٹرز کو 161 رنز کا ہدف
a.jpg
شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے 37 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ونس 28، شان مسعود 18،ایون 10،کرسٹیچئن اور اینڈرے رسل 18،18، شاہد آفریدی صفر، نعمان علی 2، علی شفیق اور شکیل انصر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ کوئٹہ کی جانب سے غلام مدثر اور محمد عرفان جونیئر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ایونٹ میں اب تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میچز میں وہ کامیابی کے ساتھ 4 پوائنٹس سے اسکور بورڈ پر سرفہرست ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے زبردست شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
ملتان سلطانز بھی اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے جس میں اس نے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 7 رنز سے شکست کھائی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹد کو 5 وکٹوں سے شکست دی، اس اعتبار سے اسکور بورڈ پر ملتان سلطانز کے 2 پوائنٹس ہیں۔