مسلسل سگریٹ پینے والے آدھے لوگ جلدی مر جاتے ہیں: تحقیق
a.jpg

لاہور: (دنیا میگزین) تحقیق کے مطابق لمبے عرصے تک سگریٹ نوشی کرنے والے آدھے سے زیادہ لوگ اس سے پیدا شدہ امراض سے ہلاک ہو کر موت کی وادی میں اتر جاتے ہیں۔

اسی لئے امریکی ریاست نے سگریٹ نوشی کو ٹیکسوں کی مدد سے پیسہ کمانے کا ذریعہ بنانے کی بجائے عوام کی صحت کو ترجیح دی ہے۔ امریکی ریاست ہوائی میں سرطان اور سگریٹ سے پیدا شدہ دوسرے امراض سے بچاﺅ کیلئے نئے قانون کی تیاری پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ قانون 2024ء میں نافذ ہوگا جس کے تحت سگریٹ صرف 100 سال یا اس سے زائد العمر کے ش�