پاکستانی کیوئسٹ کو ویزے نہ دینے پر بھارت سے ایونٹ کی میزبانی واپس
a.jpg

کھیل سے کھلواڑ پر بھارت کو ایک بار پھر مہنگا پڑ گیا۔ اسنوکر ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی کیوئسٹ کو ویزے نہ دینے پر ایشیئن باڈی نے ایونٹ منسوخ کرتے ہوئے میزبانی کا بھارتی خواب چکنا چور کر دیا۔

بھارت کا کھیل سے پھر تماشا، بنگلور میں شیڈول اسنوکر ایونٹ سے پاکستانی کیوئسٹس کو محروم رکھنے کی کوشش ناکام، پاکستانی اسنوکر کھلاڑیوں کو ویزے نہ دینے پر ایشین باڈی نے ایونٹ منسوخ کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کا میزبانی کا خواب چکنا چور کر دیا۔
کھیل سے کھیلواڑ پر پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ کے صدر منور شیخ کا بھی ردعمل سامنے آ گیا ہے۔قومی کیوئسٹ حارث طاہر، محمد بلال اور بابر مسیح نے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے تھے۔