انگلش فٹبال لیگ کا ٹائٹل پھر مانچسٹر سٹی کے نام
a.jpg
فائنل کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا جس میں چیلسی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ، ککس کی سنسنی سے پرستار خوب محظوظ ہوئے۔
ومبلے کے تاریخی میدان فٹبال کا بڑا مقابلہ ہوا جس میں مانچسٹر سٹی اور چیلسی آمنے سامنے آئے، میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، تابڑ توڑ حملوں کے باوجود پہلے اور پھر دوسرے ہاف میں کوئی گول نہ ہو سکا جس کے بعد فیصلہ کن میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا۔پنلٹی شوٹ آؤٹس کے بعد مانچسٹر سٹی نے چار، تین سے فتح سمیٹی۔ بلیو شرٹس نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔ مانچسٹر سٹی نے ای ایف ایل اعزازات کی تعداد چھ کر لی اور جیت کا خوب جشن منایا۔