نیشنل کمانڈ اتھارٹی کیا ہے؟
a.jpg
اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارتی در اندازی کے بعد آج وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے اعلامیہ کے مطابق بھارت کو جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ساتھ ہی ساتھ وزیراعظم عمران خان نے کل کے روز نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ بھی طلب کرلی ہے۔ آپ جانتے ہیں نیشنل کمانڈ اتھارٹی کیا ہے؟ نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایک ایپکس سویلین کمانڈ کمیٹی ہوتی ہے جو کئی معاملات کی نگرانی کرتی ہے جس میں سب سے اہم ترین پاکستان کے نیوکلئیر آرسینل کے کنٹرول اور آپریشنل کمانڈ کی نگرانی بھی کرنا شامل ہے۔ یہ ایک متحدہ ملٹری کمانڈ کا ایک سٹرکچر ہے جو وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص خطرات جیسا کہ ملٹری، نیو کلئیر، کیمیکل، بائیولوجیکل حملوں کے خطرات وغیرہ کے بارے آگاہی دیتا ہے اور ان خطرات سے بروقت نمٹنے سے متعلق بھی آگاہ کرتا ہے۔
وزیراعظم اس کمانڈ اتھارٹی کے چیئرمین ہوتا ہے۔ اس اتھارٹی کے قیام کی ضرورت اس وقت پیش آئی تھی جب 1998 میں پاکستان نے کامیاب ایٹمی دھماکے کیے تھے۔