ایسکوباریس،امریکہ کا سب سے غریب ترین شہر
a.jpg

امریکی ریاست ٹیکساس کی سٹار کاؤنٹی میں ایسکوباریس نامی شہر امریکہ کا غریب ترین شہر ہے تاہم درجہ بندی کے لحاظ سے اس شہر کا شمار امریکہ کے غریب ترین شہروں میں اس لئے نہیں ہوتا کیونکہ اس شہر کی کُل آبادی 2512 ہے ،

واشنگٹن (نیٹ نیوز) جسے بہت کم ہونے کے باعث اعداد و شمار میں گِنا ہی نہیں جاتا۔مردم شماری کے ادارے کے مطابق اگر ہم کم از کم 1000 باشندوں پر مشتمل امریکی شہروں پر غور کریں تو فہرست میں ایسکوباریس کا نمبر 62 ہے اور اس شہر کی چار فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے اورشہرکے باشندوں میں 98فیصد ہسپانوی ہیں۔ایسکوباریس ریو گرانڈے دریا کے کنارے واقع ہے اور یہ دریا امریکہ اور میکسیکو کے درمیان ایک قدرتی بارڈر کی حیثیت رکھتا ہے ۔ایسکوباریس کے باسیوں کے پاس آمدن کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے ، یہ سب لوگ ایسی جگہ میں گزارا کر رہے ہیں جہاں کوئی پبلک ٹرانسپورٹ، ہسپتال یا ایمرجنسی سروس موجود نہیں ہے ۔ نیویارک کی وال سٹریٹ سے ہزاروں کلومیٹر دور یہ سب لوگ بھی اسی پرچم کے سائے تلے رہ رہے ہیں۔