پی ایس ایل: کراچی کا اسلام آباد کو 169 رنز کا ہدف
a.jpg
دبئی : (دنیا نیوز) پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 بنائے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے کراچی کنگز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔کراچی کی جانب سے بابر اعظم اور منرو نے 23 رنز کا آغاز فراہم کیا ، منرو چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بعدازں بابر اعظم اور لیونگ سٹون کے درمیان اچھی پارٹنر شپ بنی ، لیونگ سٹون103 رنز کے مجموعی سکور پر 56 رنز بنا کر پویلین لوٹے، بابر اعظم نے 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ انگرم 13، ڈنک 12، عماد وسیم 2، عامر یامین 3 اور محمد عامر 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے، افتخار احمد صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف، شاداب خان اور عماد بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں آج دوسری بار آمنے سامنے ہیں، 23 فروری کو کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔