نیپچون کا ’’ہیپوکیمپ ‘‘ نظامِ شمسی کا سب سے چھوٹا چاند قرار
a.jpg
چند روز قبل ماہرین نے سیارہ نیپچون کے گرد زیرِ گردش چاند کا انکشاف کیا تھا اور اب تصدیق ہوئی ہے کہ یہ ہمارے پورے نظامِ شمسی کا سب سے چھوٹا چاند ہے
پیساڈینا (نیٹ نیوز)جس کا قطر صرف 21 میل یا 34 کلومیٹر ہے ۔اس چاند کو یونانی دیومالا کے نام پر’’ہیپوکیمپ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ ماہرین ہبل خلائی دوربین کی تصاویر اور ڈیٹا کا جائزہ لے رہے تھے نیپچون کے سب سے بڑے چاند ٹرائٹون کی اندرونی مدار میں مزید چھ چاند دکھائی دئیے لیکن ان میں سے ہیپوکیمپ سب سے چھوٹا ہے اور اتنا مہین ہے کہ 1989 میں یہاں سے گزرنے والے وائجر دوم خلائی جہاز نے بھی اسے نظر انداز کردیا تھا۔سرچ فار ایکسٹرا ٹریسٹریئل انٹیلی جینس کے ماہر مارک شووالٹر نے کہا کہ اسے دیکھنا بہت محال تھا اور یہ خود نیپچون کے بہت قریب ہے ۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ یہ نیپچون کے کسی بڑے چاند کا ٹکڑا ہے جو کسی دمدار ستارے کے تصادم سے الگ ہوکر نیپچون کے گرد گھومنے لگا ہے ۔اس دریافت کے بعد نیپچون کے چاندوں کی تعداد اب 14 ہوگئی ہے ، اسے دیکھ کر نیپچون اور نظامِ شمسی کی تاریخ کو سمجھنے میں مدد ملے گی اورممکنہ طور پر ہیپو کیمپ جیسے چاندیازندگی کے آثار والاکوئی سیارہ سامنے آجائے ۔