امریکہ میں برف کی سلوں سے تیارقلعہ عوام کیلئے کھول دیاگیا
1395486 51853697 - امریکہ میں برف کی سلوں سے تیارقلعہ عوام کیلئے کھول دیاگیا

امریکہ میں ہزاروں برف کی سلوں سے تیارکردہ قلعہ عوام کیلئے کھول دیا گیا ۔

واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکی ریاست نیو ہمپشائر کے گاؤں شمالی ووڈسٹاک میں ہزاروں برف کی سلوں سے ایک قلعہ تیار کیا گیا ہے ، جس میں خوبصورت مجسمے ، تخت، خم دار راستے ، بچوں کیلئے جھولے ، آئس سلائیڈ اور دلکش فوارے شامل ہیں۔قلعے کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے رنگ برنگی ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئیں ہیں جن سے رات میں اس قلعے کا منظر انتہائی حسین معلوم ہوتا ہے ۔برف کے قلعے کی تیاری میں ہزاروں مزدورں نے حصہ لیاجبکہ اس کے ڈیزائن کیلئے ماہر آرٹسٹوں کی مددحاصل کی گئی تھی ۔برف کو جلد پگھلنے سے بچانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور قلعے میں بنائے گئے ایک تھیٹر میں روزانہ سٹیج شو کا اہتمام بھی کیاجارہاہے ۔قلعے کی سیر کیلئے جانیوالوں کو وہاں گھومنے پھرنے کے حوالے سے باقاعدہ ہدایات دی جاتی ہیں۔