Results 1 to 3 of 3

Thread: دانتوں کے لیے مفید غذائیں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel دانتوں کے لیے مفید غذائیں

    دانتوں کے لیے مفید غذائیں
    23044 18273403 - دانتوں کے لیے مفید غذائیں
    محمد شاہد
    دانت صرف برش اور فلاس کرنے سے مکمل صاف اور صحت مند نہیں ہوتے۔ ذیل میں ایسی غذاؤں کا ذکر ہے جو صحت مند دانتوں اور مسوڑھوں کے لیے مفید تصور کی جاتی ہیں۔ پنیر پنیر دانتوں سے تیزابیت دور کرتا ہے۔ آپ باقاعدگی سے روٹی، مٹھائی اور کٹھے پھل وغیرہ کھاتے ہیں اور شاید سوڈا بھی پیتے ہیں۔ ان سے پیدا شدہ تیزابیت دانتوں کو نقصان پہنچانے لگتی ہے۔ کھانا کھانے کے بعد پنیر کھانے سے پیدا ہونے والی تیزابیت دور ہوتی ہے۔ مچھلی دانتوں اور مسوڑھوں کو محفوظ کرنے کے لیے کیلشیم کی مطلوبہ مقدار انتہائی اہم ہے۔ البتہ اگر آپ وٹامن ڈی نہیں لیں گے تو کیلشیم جسم میں اچھی طرح جذب نہیں ہو گی۔ فیٹی فِش جیسا کہ سالمون مچھلی وٹامن ڈی کا زبردست ذریعہ ہے۔ سنگترہ وٹامن سی سے وریدیں اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں جو سنگترے میں بہت مقدار میں ہوتا ہے۔ اس سے مسوڑھوں کی سوزش کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ ریشے دار پھل اور سبزیاں زیادہ ریشے والے پھل اور سبزیاں دانتوں سے رگڑ کھاتے ہیں جس سے دانت صاف ہوتے ہیں۔ زیادہ چبانے سے لعاب پیدا ہوتا ہے جو مفید ہوتا ہے۔سلاد ، گاجر، بندگوبھی، سیب وغیرہ باقاعدگی سے کھائیں۔ سبز اورسیاہ چائے پولی فینولز وہ مرکبات ہیں جو سبز اور سیاہ چائے میں پائے جاتے ہیں۔ یہ پلاک پیدا کرنے والے بیکٹیریا کو مارتے ہیں۔ منہ میں موجود شکر بیکٹیریا کی خوراک بنتی ہے۔ اس کے بعد وہ دانتوں کے انیمل کو نقصان پہنچانے والے تیزاب خارج کرتے ہیں۔ اس لیے کھانے کے بعد سبز اور سیاہ چائے دانتوں کے لیے مفید رہتی ہے ۔ چاکلیٹ اگر چاکلیٹ میں کم از کم 70 فیصد ’’کیکاو‘‘ ہو اور اسے مناسب مقدار میں کھایا جائے تو یہ دانتوں کے لیے بہت مفید ہے۔ گہرے رنگ کی چاکلیٹ میں سی بی ایچ نامی مرکب پایا جاتا ہے جس سے دانتوں کا انیمل مضبوط ہوتا ہے۔ تاہم ہر طرح کی چاکلیٹ دانتوں کے لیے مفید نہیں۔ دراصل کیکاو بیج ہی دانتوں کے لیے مفید ہوتا ہے۔ اسے کھانے کے بعد برش کرنا مت بھولیں۔ پانی لعاب 99.5 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ جسم میں پانی کی کمی لعاب کو گاڑھا کر دیتی ہے اور منہ خشک ہو جاتا ہے۔ خوراک کو تحلیل کرنے اور بیکٹیریا سے پیدا شدہ تیزابیت کم کرنے کے لیے لعاب میں پانی کی معقول مقدار ہونا ضروری ہے۔ اس سے دانت انحطاط سے محفوظ رہتے ہیں اور پلاک کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کھانے، کافی اور چائے کے بعد پانی کی کلی سے دانت داغوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

    2gvsho3 - دانتوں کے لیے مفید غذائیں

  2. #2
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    dubai
    Posts
    11,835
    Mentioned
    8910 Post(s)
    Tagged
    11727 Thread(s)
    Rep Power
    214775

    Default Re: دانتوں کے لیے مفید غذائیں

    Bht khubsurat .very infor post..Jazak Allah Khair
    Khush rahiye....Ameen


    30abdx0 - دانتوں کے لیے مفید غذائیں
    mera siggy koun uraa le gaya....

  3. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Rep Power
    9

    Default Re: دانتوں کے لیے مفید غذائیں

    Wah
    Bohat umdah info
    tfs

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •