پنیری سیخ کباب
اجزا:
مرغی کا قیمہ آدھا کلو، چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ، پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ، چوپ کی ہوئی ہری مرچیں ایک کھانے کا چمچ، تلی ہوئی پیاز ایک پیالی، پسا ہوا لہسن ادرک ایک چائے کا چمچ، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ، انڈے دو عدد، ڈبل روٹی کا چورا ایک پیالی، کدوکش کی ہوئی چیڈر پنیر ایک پیالی، پانی دو کھانے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ تیل تلنے کے لیے۔
ترکیب:
بلینڈر میں علاوہ انڈے، ڈبل روٹی کا چورا اور پنیر باقی تمام اجزا مکس کر کے پیالے میں نکالیں۔ تھوڑا تھوڑا آمیزہ ہتھیلی میں رکھیں ۔ اس کے درمیان میں تھوڑا تھوڑا پنیر رکھیں اور لکڑی کی سیخ رکھ کر لمبوترے کباب کی شکل دے دیں۔ انہیں تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں۔ انڈوں میں پانی ملا کر جھاگ بننے تک پھینٹیں، کبابوں کو پہلے ڈبل روٹی کے چورے، پھر انڈے میں لپیٹ لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور کباب سنہری تل کر نکال لیں۔ سرونگ ڈش پر سیخ کباب رکھ کر پیش کریں۔