پہلا ٹی 20:انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو4وکٹوں سے زیر کرلیا
1398312 34116229 - پہلا ٹی 20:انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو4وکٹوں سے زیر کرلیا

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

گروس آئیلٹ(سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے ، پوران 58رنزبناکر ٹاپ سکورررہے ، ٹام کارن نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ نے 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ مرد میدان جونی بیئرسٹو نے 68 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔