مصباح الحق نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی 16سالہ تاریخ بدل ڈالی
1398321 54260862 - مصباح الحق نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی 16سالہ تاریخ بدل ڈالی

پشاور زلمی کے سینئربیٹسمین مصباح الحق نے مختصر فارمیٹ کی سولہ سالہ تاریخ بدل ڈالی جب انہوں نے زائد العمری میں نصف سنچری بنانے کا منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔

ابوظہبی(اسپورٹس ڈیسک )سابق قومی کپتان نے پشاور زلمی کی جانب سے لاہور قلندرز کیخلاف یو اے ای میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے اختتامی مرحلے میں ناقابل شکست 59 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو زبردست کامیابی سے ہمکنار کیا۔انہوں نے 44 سال اور 281 دن کی عمر میں نصف سنچری بنا کر اس اعزاز کے حامل معمر ترین کرکٹر کا اعزاز بھی اپنے نام کے آگے درج کرالیا جو یقینی طور پر موجودہ کرکٹرز کیلئے ایک کڑا چیلنج ہوگا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انگلینڈ کے گریم ہک اور پال کالنگ ووڈ 41 ویں سالگرہ کے بعد سنچریاں بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔