Results 1 to 3 of 3

Thread: عقل نے ایک دن یہ دل سے کہا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel عقل نے ایک دن یہ دل سے کہا


    عقل و دل


    عقل نے ایک دن یہ دل سے کہا
    بھولے بھٹکے کی رہنما ہوں میں
    ہوں زمیں پر ، گزر فلک پہ مرا
    دیکھ تو کس قدر رسا ہوں میں
    کام دنیا میں رہبری ہے مرا
    مثل خضر خجستہ پا ہوں میں
    ہوں مفسر کتاب ہستی کی
    مظہر شان کبریا ہوں میں
    بوند اک خون کی ہے تو لیکن
    غیرت لعل بے بہا ہوں میں
    دل نے سن کر کہا یہ سب سچ ہے
    پر مجھے بھی تو دیکھ ، کیا ہوں میں
    راز ہستی کو تو سمجھتی ہے
    اور آنکھوں سے دیکھتا ہوں میں
    ہے تجھے واسطہ مظاہر سے
    اور باطن سے آشنا ہوں میں
    علم تجھ سے تو معرفت مجھ سے
    تو خدا جو ، خدا نما ہوں میں
    علم کی انتہا ہے بے تابی
    اس مرض کی مگر دوا ہوں میں
    شمع تو محفل صداقت کی
    حسن کی بزم کا دیا ہوں میں
    تو زمان و مکاں سے رشتہ بپا
    طائر سدرہ آشنا ہوں میں
    کس بلندی پہ ہے مقام مرا
    عرش رب جلیل کا ہوں میں!



    2gvsho3 - عقل نے ایک دن یہ دل سے کہا

  2. #2
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    dubai
    Posts
    11,835
    Mentioned
    8910 Post(s)
    Tagged
    11727 Thread(s)
    Rep Power
    214775

    Default Re: عقل نے ایک دن یہ دل سے کہا

    wahhhh bht khoob jazak Allah khair


    30abdx0 - عقل نے ایک دن یہ دل سے کہا
    mera siggy koun uraa le gaya....

  3. #3
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: عقل نے ایک دن یہ دل سے کہا

    Quote Originally Posted by maya View Post
    wahhhh bht khoob jazak Allah khair
    پسند اور رائے کا شکریہ
    2gvsho3 - عقل نے ایک دن یہ دل سے کہا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •