مراکش کی خاکروبہ نے ملکہ حسن کا تاج اپنے سر پرسجالیا
حسنہ فردوس کی رباط میں تاجپوشی کی گئی ،خاکروبی معیوب کام نہیں:ملکہ حسن
رباط (اے پی پی)مراکش میں خاکروب کے پیشے سے وابستہ ایک دو شیزہ نے ملکہ حسن کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مراکش میں خواتین میں یہ مقابلہ حسن ماحولیات اور سروسزکے ایک گروپ نے کرایا ۔22 سالہ حسنہ فردوس کو خوبصورت ترین خاکروبہ قرار دیاگیا اوررباط میں تقریب کے دوران حسنہ فردوس کی ملکہ حسن کے طورپر تاج پوشی کی گئی ۔تقریب میں سفارت کار، سیاسی رہنما، فن کار، صحافی اور حکومتی شخصیات موجود تھیں۔ ملکہ حسن کا کہنا تھا کہ صفائی اور خاکروبی کوئی معیوب کام نہیں۔