بین الاقوامی شہرت یافتہ کلارنٹ نواز منور حسین سنتو انتقال کر گئے
بین الاقوامی شہرت یافتہ کلارنٹ نواز منور حسین سنتو انتقال کر گئے ۔انہیں گزشتہ شب غازی آباد قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
لاہور(کلچرل رپورٹر)مرحوم معروف قوال شہزاد سنتو کے والد اورسنتوخان کے بیٹے تھے ،وہ طویل عرصے سے علیل تھے اورچند روزقبل انہیں لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے 1986 میں انہیں بی بی سی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔