دلدار پرویز بھٹی مرحوم کو تمغہ حسن کارکردگی دینے کا مطالبہ
دلدار لورز فورم نے وفاقی حکومت سے ماضی کے معروف کمپیئر پروفیسر دلدار پرویز بھٹی مرحوم کو تمغہ حسن کارکردگی دینے کا مطالبہ کر دیا۔
لاہور(کلچر ل رپورٹر)تنظیم کے جنرل سیکرٹری اور مرحوم کے لے پالک بیٹے میاں فراز کا کہناتھا کہ دلدار پرویزبھٹی کی فن وثقافت کے لئے اعلیٰ خدمات ہیں لیکن انکی خدمات کو مسلسل نظرانداز کیا گیاہے ۔ آج تک کسی بھی حکومت کو انہیں بعد از مرگ صدارتی ایوارڈ دینے کی توفیق نہیں ہوئی ۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ یہاں زیادہ تر خوشامدی اور وسیع تعلقات کے حامل فنکاروں کو ایوارڈ ز دئیے جاتے ہیں۔