ٹیلی نار کے پاکستان میں 14سال مکمل ‘4کروڑ 40لاکھ صارفین
کمپنی دوسری بڑی سیلولر آپریٹر کے طور پرسامنے آئی،مارکیٹ میں حصہ 28 فیصد ہے
کراچی (بزنس رپورٹر)ٹیلی نارنے پاکستان میں 14 سال مکمل کر لیے ۔ 2005ء میں اپنے کمرشل آپریشنز کے آغاز سے کمپنی اب تک پاکستان میں دوسری بڑی سیلولر آپریٹر کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے جس کے پاکستان میں 4کروڑ40لاکھ صارفین ہیں اور پاکستان کی ٹیلی کام مارکیٹ میں اس کا حصہ 28 فیصد ہے ۔ یہ آئی سی ٹی پاورڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبہ میں ممتاز کمپنی بن چکی ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیلی نار پاکستان عرفان وہاب خان نے کہا کہ گزشتہ 14 سال کے دوران ٹیلی نار پاکستان نے کثیر النظریاتی نقطہ نظر کے استعمال کے ذریعے ملک کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو قوت بخشی ہے۔