قومی پھول چنبیلی
23100 91893892 - قومی پھول چنبیلی

چنبیلی یا یاسمین پاکستان کا قومی پھول ہے۔ آئیے اس کے بارے چند دلچسپ حقائق جانتے ہیں: ٭ دنیا کے گرم اور مرطوب علاقوں میں پائے جانے والے اس پودے کی 200 اقسام ہیں۔ ٭ چنبیلی کی بیشتر اقسام کی جائے پیدائش جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا ہے، چند ایک کی افریقہ ہے جبکہ صرف ایک قسم یورپ میں ارتقا پذیر ہوئی۔ ٭ جنگل میں چنبیلی کا پودا 15 سے 20 برس عمر پاتا ہے۔ ٭ چنبیلی کے پودے کی اونچائی 10 سے 15 فٹ ہوتی ہے اور اگر دیوار وغیرہ کی صورت میں سہارا میسر آ جائے تو اس کی اونچائی 30 فٹ تک ہو سکتی ہے۔ ٭ چنبیلی کے ایک پھول میں پانچ سے نو پتیاں ہوتی ہیں۔ پھول عموماً ایک انچ پر محیط ہوتا ہے۔ ٭ پھول زیادہ تر سفید یا زرد ہوتا ہے، تاہم بعض اقسام میں سرخی مائل بھی ہوتا ہے۔ ٭ پودے پر پھول گرما اور بہار میں آتے ہیں۔ ٭ چنبیلی کا پھول اپنی خوشبو سورج غروب ہونے کے بعد بکھیرتا ہے، خاص طور پر تب جب چاند بڑا ہو رہا ہو۔ ٭ پودے کا پھل پک جانے پر سیاہ رنگ کا ہو جاتا ہے۔ ٭ پھول سے حاصل کردہ تیل کو کاسمیٹکس میں اور خوشبو بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ٭ پودا اگنے کے عموماً چھ ماہ بعد اس پر پھول آنا شروع ہوتے ہیں۔ (انتخاب: وردہ بلوچ)