Results 1 to 2 of 2

Thread: ذیابیطس میں ان پھلوں سے دور رہیں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel ذیابیطس میں ان پھلوں سے دور رہیں

    23099 39604907 - ذیابیطس میں ان پھلوں سے دور رہیں

    Ø+مد اقبال

    ذیابیطس Ú©Û’ مریض Ù¾Ú¾Ù„ کھا سکتے ہیں تاہم انہیں Ù…Ø+دود مقدار ہی میں کھانا چاہیے۔ Ú©Ú†Ú¾ پھلوں سے خون میں شکر Ú©ÛŒ مقدار دوسروں Ú©ÛŒ نسبت تیزی سے بڑھتی ہے۔ ذیابیطس Ú©Û’ ایک مریض Ú©Ùˆ کوئی ایک اور دوسرے Ú©Ùˆ کوئی دوسراراس آ سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے ایک مریض Ú©Ùˆ سیب کھانے سے کوئی مسئلہ نہ ہو اور دوسرے Ú©ÛŒ جسمانی شکر بڑھ جائے۔ اس مسئلے Ú©Û’ Ø+Ù„ کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک Ù¾Ú¾Ù„ Ú©Ùˆ کھانے سے پہلے اور اس Ú©Û’ بعد خون میں شکر معلوم کریں۔ دوسرا طریقہ پھلوں Ú©Û’ رس سے گریز، اور پھلوں کا Ú©Ù… استعمال ہے۔ دن میں دو سے تین مرتبہ Ù¾Ú¾Ù„ کھائیں جن میں 15 گرام کاربوہائیڈریٹس ہوں۔ ساتھ پروٹین والی غذا لیں۔ زیادہ Ù¾Ú©Û’ ہوئے Ù¾Ú¾Ù„ نہ کھائیں۔ Ú©Ú†Ú¾ Ù¾Ú¾Ù„ ایسے ہیں جن میں پائے جانے والے کاربوہائیڈریٹس خون میں شکر Ú©ÛŒ شرØ+ Ú©Ùˆ بڑھا دیتے ہیں۔ انگور ایک چھوٹے انگور میں ایک گرام کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ ایک وقت میں 15 انگور کھائے جا سکتے ہیں۔ ایسا Ú©Ù… ہی ہوتا ہے کہ فرد انگور کھانے بیٹھے اور صرف 15 کھائے۔ اس لیے ذیابیطس میں مبتلا افراد Ú©Ùˆ اس سے پرہیز کرنا بہتر ہے۔ اور اگر کھانا ہی ہے تو Ú¯Ù† کر علیØ+دہ برتن میں رکھ کر کھائیں۔ چیری بہت سے افراد چیری کھاتے ہوئے اپنے آپ Ú©Ùˆ روک نہیں پاتے، اسی لیے ان Ú©Û’ خون میں شکر Ú©ÛŒ مقدار بڑھ جاتی ہے۔ انگور Ú©ÛŒ طرØ+ ایک چیری میں ایک گرام کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں۔ انناس تازہ اور Ù¾Ú©Û’ ہوئے انناس بہت مزیدار اور میٹھے ہوتے ہیں جس Ú©ÛŒ وجہ سے یہ خون میں شکر Ú©ÛŒ مقدار Ú©Ùˆ تیزی سے بڑھاتے ہیں۔ اگر انناس کھانا ہی ہے تو Ù¹Ú©Ú‘ÙˆÚº میں کاٹ کر آدھا Ú©Ù¾ کھائیں اور وہ بھی کسی کھانے Ú©Û’ Ø+صے Ú©Û’ طور پر، یا پروٹین سے بھرپور اورکم چکنائی والی غذا Ú©Û’ ساتھ۔ اگر آپ ڈبہ بند انناس Ù„Û’ رہے ہیں تو وہ لیں جس میں شکر شامل نہ Ú©ÛŒ گئی ہو۔ آم ایک آم تو فوراً ہڑپ کر لیا جاتا ہے۔ اگرچہ سائز پر بھی خاصا دارومدار ہوتا ہے لیکن عموماً ایک آم میں 30 گرام کاربوہائیڈریٹس اور 26 گرام شکر ہوتی ہے۔ اگر آم کھانا ہی ہے تو آدھا کھائیں، اور اسے قدرے سخت Ø+الت میں ہونا چاہیے۔ نرم اور زیادہ پکا ہوا آم جسم Ú©ÛŒ شکر تیزی سے بڑھاتا ہے۔ کیلا ذیابیطس میں مبتلا فرد Ú©Ùˆ نصف کیلا کھانا چاہیے اور چاہے تو نصف Ú©Ùˆ ریفریجریٹر میں رکھ دے تاکہ بعدازاں کھا سکے۔ خشک میوے خشک میوے، بالخصوص وہ جو ڈبہ بند دہی، چاکلیٹ یا میٹھے Ú©Û’ ساتھ ہوتے ہیں، کاربوہائیڈریٹس Ú©ÛŒ بہت زیادہ مقدار Ú©Û’ Ø+امل ہوتے ہیں۔ پھلوں کا رس جسم میں شکر Ú©ÛŒ شدید Ú©Ù…ÛŒ ہونے Ú©Û’ سوا ذیابیطس میں مبتلا افراد Ú©Ùˆ پھلوں Ú©Û’ رس سے ہر ممکن Ø+د تک گریز کرنا چاہیے۔ ذرا سوچیں کہ رس Ú©Û’ ایک Ú©Ù¾ Ú©Û’ لیے کتنے سنگترے استعمال ہوتے ہیں۔ آٹھ اونس سنگترے Ú©Û’ رس میں 30 گرام کاربوہائیڈریٹس اور اتنی ہی مقدار میں شکر ہوتی ہے۔ رس Ú©Û’ بجائے مطلوبہ مقدار میں Ù¾Ú¾Ù„ کھائیں۔ Ù+Ù+Ù+
    2gvsho3 - ذیابیطس میں ان پھلوں سے دور رہیں

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: ذیابیطس میں ان پھلوں سے دور رہیں

    2gvsho3 - ذیابیطس میں ان پھلوں سے دور رہیں

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •