Results 1 to 2 of 2

Thread: تمغہ امتیاز ایشو کے بعد مہوش حیات ایک اورتنازع کا شکار

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    glass تمغہ امتیاز ایشو کے بعد مہوش حیات ایک اورتنازع کا شکار

    تمغہ امتیاز ایشو کے بعد مہوش حیات ایک اورتنازع کا شکار
    تنقید کرنے والوں کو شرم دلانے پر عامر لیاقت حسین نے کھری کھری سنادیں

    کراچی(نیٹ نیوز) نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ابھی تمغہ امتیاز کے تنازع سے باہر نکلی نہیں تھیں کہ ایک اور تنازع کا شکار ہوگئیں۔اداکارہ مہوش حیات کو جب سے تمغہ امتیاز دینے کا اعلان ہوا ہے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف محاذ کھل گیا ہے اور لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ آخر مہوش حیات نے ایسا کون سا کارنامہ انجام دے دیا کہ انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا جارہا ہے ۔ تاہم مہوش حیات کو خود پر تنقید برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے تنقید کرنے و الوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اس طرح اپنے ملک کے فنکاروں کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں؟، انہیں بلاوجہ تنقید کا نشانہ بناکرآپ کو شرم آنی چاہئے ۔ مہوش حیات کو یہ تنقید اس وقت الٹی پڑگئی جب اینکر عامر لیاقت حسین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے آئینہ دکھادیا۔ عامر لیاقت نے مہوش حیات کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘میں میری رضامندی کے بغیر میرے کردار کو غلط انداز میں پیش کیاگیا اور مجھے بدنام کیاگیا آپ کی پوری فلم میرے ہی ارد گرد گھوم رہی تھی۔ بطور فنکارہ نہ صرف آپ نے اس فلم میں کام کیا بلکہ آپ اس بکواس کو روکنے میں بھی ناکام رہیں جو بہت شرم کی بات ہے ، لہٰذا مجھے آپ پر مقدمہ کردینا چاہیے ۔
    2gvsho3 - تمغہ امتیاز ایشو کے بعد مہوش حیات ایک اورتنازع کا شکار

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: تمغہ امتیاز ایشو کے بعد مہوش حیات ایک اورتنازع کا شکار

    2gvsho3 - تمغہ امتیاز ایشو کے بعد مہوش حیات ایک اورتنازع کا شکار

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •