Results 1 to 2 of 2

Thread: آنے والی کل کا دُکھ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 آنے والی کل کا دُکھ



    آنے والی کل کا دُکھ

    مِری نظر میں اُبھر رہا ہے
    وہ ایک لمحہ
    کہ جب کسی کی حسین زُلفوں کی نرم چھاؤں میں آنکھ مُوندے
    گئے دنوں کا خیال کر کے
    تم ایک لمحے کو کھو سے جاؤ گے اور شاید
    نہ چاہ کر بھی اُداس ہو گے
    تو کوئی شیریں نوا یہ پُوچھے گی
    ’’میری جاں ! تم کو کیا ہُوا ہے؟
    یہ کس تصور میں کھو گئے ہو؟
    تمھارے ہونٹوں پہ صبح کی اوّلیں کرن کی طرح سے اُبھرے گی مُسکراہٹ
    تم اُس کے رُخسار تھپتھپا کے
    کہو گے اُس سے
    میں ایک لڑکی کو سوچتا تھا
    عجیب لڑکی تھی۔۔۔کِتنی پاگل!‘‘
    تُمھاری ساتھی کی خُوب صورت جبیں پہ کوئی شکن بنے گی
    تو تم بڑے پیار سے ہنسو گے
    کہو گے اُس سے
    ’’ارے وہ لڑکی
    وہ میرے جذبات کی حماقت
    وہ اس قدر بے وقوف لڑکی
    مرے لیے کب کی مر چکی ہے!
    پھر اپنی ساتھی کی نرم زُلفوں میں اُنگلیاں پھیرتے ہوئے تم
    کہو گے اُس سے
    چلو، نئے آنے والی کل میں
    ہم اپنے ماضی کو دفن کریں


    2gvsho3 - آنے والی کل کا دُکھ

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: آنے والی کل کا دُکھ

    2gvsho3 - آنے والی کل کا دُکھ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •