اداکاری میں مزاح معاشرے پراچھے اثرات مرتب کرتا ہے :امانت چن
ورسٹائل کامیڈین امانت چن نے کہا ہے کہ اداکاری میں مزاح کا اصلاحی پہلو معاشرے پراچھے اثرات مرتب کرتاہے ۔
لاہور (اے پی پی) امانت چن نے خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسی لئے میری اداکاری میں مزاح کے ساتھ ساتھ اصلاح کا پہلو بھی ہوتا ہے ،جس سے معاشرے پر اچھے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ امانت چن ان دنوں سٹیج ڈرامہ’’شکاری میرے نین‘‘میں اپنے فن سے شائقین کا دل موہ رہے ہیں ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں امانت چن ، افتخار ٹھاکر، ظفری خان، طارق ٹیڈی ، ساجن عباس ، سردار کمال ، ستارہ چودھری، سدرہ نور، لیلی اور دیگر فنکار شامل ہیں۔