فواد خان کی فلم ’’دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ عدالتی کارروائی میں پھنس گئی
1405256 91721209 - فواد خان کی فلم ’’دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ عدالتی کارروائی میں پھنس

لاہور ہائیکورٹ نے فلم ’’دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کے پروڈیوسر کو فلم کا نام، کرداروں اور مکالموں کے استعمال سے تاحکم ثانی روک دیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے فلم ’’دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کے پروڈیوسر کو فلم کا نام، کرداروں اور مکالموں کے استعمال سے تاحکم ثانی روک دیا ۔ لاہور ہائیکورٹ میں دائرکی گئی درخواست میں موقف اپنایاگیاہے کہ بلال لاشاری غیر قانونی طور پر فلم مولا جٹ کا ری میک بنارہے ہیں ، کاپی رائٹ قانون کے تحت وہ اپنی فلم میں مولا جٹ کانام، کرداراور ڈائیلاگ استعمال نہیں کرسکتے ۔واضح رہے کہ فلم ’’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘‘ عید الفطر پر ریلیز کی جانی ہے ۔ فلم میں فواد خان مولا جٹ جب کہ حمزہ علی عباسی نوری نتھ کے کردارمیں نظر آئیں گے ۔