Results 1 to 2 of 2

Thread: شرط

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 شرط


    شرط

    ترا کہنا ہے
    ’’مجھ کو خالقِ کون و مکاں نے
    کِتنی ڈھیروں نعمتیں دی ہیں
    مری آنکھوں میں گہری شام کا دامن کشاں جادو
    مری باتوں میں اُجلے موسموں کی گُل فشاں خوشبو
    مرے لہجے کی نرمی موجۂ گل نے تراشی ہے
    مرے الفاظ پر قوسِ قزح کی رنگ پاشی ہے
    مرے ہونٹوں میں ڈیزی کے گلابی پھُولوں کی رنگت
    مرے رُخسار پر گلنار شاموں کی جواں حِدّت
    مرے ہاتھوں میں پنکھڑیوں کی شبنم لمس نرمی ہے
    مرے بالوں میں برساتوں کی راتیں اپنا رستہ بھُول جاتی ہیں
    میں جب دھیمے سُروں میں گیت گاتی ہوں
    تو ساحل کی ہوائیں
    اَدھ کھلے ہونٹوں میں ،پیاسے گیت لے کر
    سایہ گُل میں سمٹ کر بیٹھ جاتی ہیں
    مرا فن سوچ کو تصویر دیتا ہے
    میں حرفوں کو نیا چہرہ
    تو چہروں کو حروفِ نو کا رشتہ نذر کرتی ہوں
    زباں تخلیق کرتی ہوں ۔‘‘
    ترا کہنا مجھے تسلیم ہے
    میں مانتی ہوں
    اُس نے میری ذات کو بے حد نوازا ہے
    خدائے برگ و گل کے سامنے
    میں بھی دُعا میں ہوں ،سراپا شکر ہوں
    اُس نے مجھے اِتنا بہت کُچھ دے دیا، لیکن
    تجھے دے دے تو میں جانوں


    2gvsho3 - شرط

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: شرط

    2gvsho3 - شرط

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •