Results 1 to 2 of 2

Thread: مری دعا ترے رخشِ صبا خرام کے نام

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 مری دعا ترے رخشِ صبا خرام کے نام



    مری دعا ترے رخشِ صبا خرام کے نام


    مری دُعا ترے رخشِ صبا خرام کے نام!
    کہ میں نے اپنی محبت سپرد کی ہے تجھے
    سو دیکھ!میری امانت سنبھال کے رکھنا
    اسے بہار کی نرماہٹوں نے پالا ہے
    سو اس کو گرم ہوا سے بہت بچا رکھنا
    یہ گُل عذار نہیں آشنائے سختی گل
    یہ ساتھ ہو تو بہت احتیاط سے چلنا
    مزاج اس کا ہَواؤں کی طرح سرکش ہے
    سو اس کی جنبشِ ابرو کو دیکھتے رہنا
    نہیں ، یہ سُننے کا عادی نہیں رہا ہے کبھی
    سو اس کی بات ، وہ کیسی ہو، مانتے رہنا
    اطاعت اس کی بہر گام اَب ہے تیرا کام!
    ہَوا کے ساتھ اُسے یہ پیام بھی پہنچے
    کہ خوش نصیب ہے تو اس کا ہمسفر ٹھہرا
    میں تیرہ بخت تھی، اس سے بچھڑ گئی کب کی
    بھٹک رہی ہوں گھنے جنگل میں اب تنہا
    تو اس کے لمس سے ہر روز زندگی پائے
    میں اُس کے ہجر میں ہر رات لمسِ مرگ چکھوں
    ترے گلے میں وہ ہر روز باہیں ڈالتا ہے
    مرے بدن کو وہ حلقہ مگر نصیب نہیں
    وہ تیرے جسم سے کتنا قریب ہوتا ہے
    مگر میں اُس کے بدن کی مہک کہاں ڈھونڈوں
    کہ اُس کے شہر کی پاگل ہوائیں ___ میرے گھر
    نجانے کون سی گلیوں سے ہوکے آتی ہے
    کہ وہ مہک کہیں رستے میں چھوٹ جاتی ہے
    اُسی کی یاد میں ہوتی ہے اب تو صبح و شام
    ہَوا کے ہاتھ اُسے یہ پیام بھی پہنچے
    کہ تیری عُمر خُدائے ازل دراز کرے
    جو خواب بھی تری آنکھوں میں ہو،وہ پورا ہو
    کہ تیرے ساتھ نے اُس کو بہت خوشی دی ہے
    وہ اپنے سارے رفیقوں میں سربلند ہُوا!
    شکستہ دل تھا مگر آج ارجمند ہُوا
    غریبِ شہر کو جینے کا آسرا تو دیا
    بہت اُداس تھا، تُو نے اُسے ہنسا تو دیا
    (میں کس زباں میں ،بتا،تجھ کو شکریہ لکھوں )
    دُعا یہ ہے کہ تجھے ہر خوشی میسر ہو!
    اِسی طرح سے کبھی تو بھی سر اُٹھا کے چلے
    کبھی تجھے بھی کوئی بھیجے تہنیت کا پیام!
    ہَوا کے ساتھ اُسے یہ پیام بھی پہنچے
    کہ اپنے آقا کے ہمراہ سیر کو نکلے
    تواسپِ تازی،کسی دِن زقند ایسی بھرے
    کہ اُڑ کے میرے نگر،میرے شہر آ پہنچے
    تمام عُمر دعائیں رہیں گی اُس کے نام!
    2gvsho3 - مری دعا ترے رخشِ صبا خرام کے نام

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: مری دعا ترے رخشِ صبا خرام کے نام

    2gvsho3 - مری دعا ترے رخشِ صبا خرام کے نام

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •