Results 1 to 2 of 2

Thread: داغ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel داغ


    داغ


    عظمت غالب ہے اک مدت سے پیوند زمیں
    مہدی مجروØ+ ہے شہر خموشاں کا مکیں
    توڑ ڈالی موت نے غربت میں مینائے امیر
    چشم Ù…Ø+فل میں ہے اب تک کیف صہبائے امیر
    آج لیکن ہمنوا! سارا چمن ماتم میں ہے
    شمع روشن بجھ گئی، بزم سخن ماتم میں ہے
    بلبل دلی نے باندھا اس چمن میں آشیاں
    ہم نوا ہیں سب عنادل باغ ہستی کے جہاں
    چل بسا داغ آہ! میت اس کی زیب دوش ہے
    آخری شاعر جہان آباد کا خاموش ہے
    اب کہاں وہ بانکپن، وہ شوخئ طرز بیاں
    آگ تھی کافور پیری میں جوانی کی نہاں
    تھی زبان داغ پر جو آرزو ہر دل میں ہے
    لیلی معنی وہاں بے پردہ، یاں Ù…Ø+مل میں ہے
    اب صبا سے کون پوچھے گا سکوت گل کا راز
    کون سمجھے گا چمن میں نالۂ بلبل کا راز
    تھی Ø+قیقت سے نہ غفلت فکر Ú©ÛŒ پرواز میں
    آنکھ طائر کی نشیمن پر رہی پرواز میں
    اور دکھلائیں گے مضموں کی ہمیں باریکیاں
    اپنے فکر نکتہ آرا کی فلک پیمائیاں
    تلخی دوراں کے نقشے کھینچ کر رلوائیں گے
    یا تخیل کی نئی دنیا ہمیں دکھلائیں گے
    اس چمن میں ہوں گے پیدا بلبل شیراز بھی
    سینکڑوں ساØ+ر بھی ہوں Ú¯Û’ØŒ صاØ+ب اعجاز بھی
    اٹھیں گے آزر ہزاروں شعر کے بت خانے سے
    مے پلائیں گے نئے ساقی نئے پیمانے سے
    لکھی جائیں گی کتاب دل کی تفسیریں بہت
    ہوں گی اے خواب جوانی! تیری تعبیریں بہت
    ہوبہو کھینچے گا لیکن عشق کی تصویر کون ؟
    اٹھ گیا ناوک فگن، مارے گا دل پر تیر کون ؟
    اشک کے دانے زمین شعر میں بوتا ہوں میں
    تو بھی رو اے خاک دلی! داغ کو روتا ہوں میں
    اے جہان آباد، اے سرمایۂ بزم سخن
    ہوگیا پھر آج پامال خزاں تیرا چمن
    وہ گل رنگیں ترا رخصت مثال بو ہوا
    آہ! خالی داغ سے کاشانۂ اردو ہوا
    تھی نہ شاید کچھ کشش ایسی وطن کی خاک میں
    وہ مہ کامل ہوا پنہاں دکن کی خاک میں
    اٹھ گئے ساقی جو تھے، میخانہ خالی رہ گیا
    یادگار بزم دہلی ایک Ø+الی رہ گیا
    آرزو کو خون رلواتی ہے بیداد اجل
    مارتا ہے تیر تاریکی میں صیاد اجل
    کھل نہیں سکتی شکایت کے لیے لیکن زباں
    ہے خزاں کا رنگ بھی وجہ قیام گلستاں
    ایک ہی قانون عالم گیر کے ہیں سب اثر
    بوۓ گل کا باغ سے، گلچیں کا دنیا سے سفر

    2gvsho3 - داغ

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: داغ

    2gvsho3 - داغ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •