Results 1 to 2 of 2

Thread: وہ وحدت کا سر نہاں ہیں محمدؐ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Islam وہ وحدت کا سر نہاں ہیں محمدؐ


    وہ وحدت کا سر نہاں ہیں محمدؐ
    کہ خود راز ہیں راز داں ہیں محمدؐ
    زمیں ہیں محمدؐ زماں ہیں محمدؐ
    مکانوں سے تا لامکاں ہیں محمدؐ
    محمدؐ کے جلوے ہیں ارض و سما میں
    نظر ہے تو سب میں عیاں ہیں محمدؐ
    محمدؐ، محمدؐ وظیفہ ہے میرا
    مری جان کیا جان جاں ہیں محمدؐ
    نہ بھٹکا کوئی راہرو راہ حق میں
    شریعت کے خود پاسباں ہیں محمدؐ
    کبھی فرش پر ہیں کبھی عرش پر ہیں
    یہاں ہیں محمدؐ وہاں ہیں محمدؐ
    محمدؐ کے لہجے میں رب بولتا ہے
    مشیت کی گویا زباں ہیں محمدؐ
    نہ ہوتا کبھی ربط بندے کا رب سے
    خدا کی قسم درمیاں ہیں محمدؐ
    وہ پردہ اٹھا دیں تو بے ہوشؔ ہوں میں
    رہے ہوش تو ہوش جاں ہیں محمدؐ
    ٭٭

    2gvsho3 - وہ وحدت کا سر نہاں ہیں محمدؐ

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: وہ وحدت کا سر نہاں ہیں محمدؐ

    2gvsho3 - وہ وحدت کا سر نہاں ہیں محمدؐ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •