آصف زرداری کی فضل الرحمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر بات چیت
سابق صدر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سیاسی صورتحال، نیشنل ایکشن پلان اور حکومت کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے متعلق مشاورت کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ فضل الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کی اور کہا نیب کی کارروائیاں احتساب نہیں بلکہ سیاسی انتقام ہیں، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سنجیدہ نہیں ہے۔
اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیوں کر رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری کو حکومتی اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا۔