چائنیز چکن سٹرپس وِد ایگ نوڈلز
اجزاء:اُبلے ایک نوڈلز ایک پیکٹ،چکن سٹرپس میں کٹی1/2کلو،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،ہری پیاز ایک پائو،باریک کٹی گاجر دو عدد،تِل کا تیل ایک چائے کا چمچ،چلی آئل ایک کھانے کا چمچ،سویا ساس چار کھانے کے چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،چلی گارلک ساس1/2کپ،بین سپروٹس ایک کپ،لہسن ایک کھانے کا چمچ،تیل چار کھانے کے چمچ،شملہ مرچ ایک عدد ترکیب:ایک پین میں تیل گرم کر کے لہسن سوتے کریں۔خوشبو آنے پر چکن ڈال کر پانچ منٹ فرائی کر لیں۔اب اس میں کالی مرچ،ہری پیاز،گاجر،تِل کا تیل،چلی آئل،سویا ساس،نمک،چلی گارلک ساس،بین سپروٹس،شملہ مرچ اور نوڈلز مکس کریں،پھر پانچ منٹ بعد چولہا بند کر کے سرو کریں ۔