حدیث نبوی ﷺ : - موت کی اذیت میں کمی
حضرت حارثہ بن نعمانؓ کی بینائی جاچکی تھی ۔آپ ؓ نے اپنے نماز کی جگہ سے لے کر اپنے کمرے کے دروازے تک ایک ایسی رسی باندھ رکھی تھی جب دروازے پر کوئی مسکین آتا تو اپنے ٹوکرے میں سے کچھ لیتے اور رسی کو پکڑ کر دروازے تک جاتے اور خود اپنے ہاتھ سے اس مسکین کو دیتے۔ گھر والے ان سے کہتے آپ ؓکی جگہ ہم جا کر مسکین کو دے آتے ہیں۔ وہ فرماتے میں نے رسول اللہ ﷺکو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ مسکین کو اپنے ہاتھ سے دینا بری موت سے بچاتا ہے۔ (حیاۃ الصحابہ جلد ۲صفحہ ۲۳۴)
Nice Sharing :-)