Results 1 to 2 of 2

Thread: کیا کہوں اپنے چمن سے میں جدا کیونکر ہوا

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel کیا کہوں اپنے چمن سے میں جدا کیونکر ہوا


    کیا کہوں اپنے چمن سے میں جدا کیونکر ہوا
    اور اسیر حلقۂ دام ہوا کیونکر ہوا
    جائے حیرت ہے برا سارے زمانے کا ہوں میں
    مجھ کو یہ خلعت شرافت کا عطا کیونکر ہوا
    کچھ دکھانے دیکھنے کا تھا تقاضا طور پر
    کیا خبر ہے تجھ کو اے دل فیصلا کیونکر ہوا
    ہے طلب بے مدعا ہونے کی بھی اک مدعا
    مرغ دل دام تمنا سے رہا کیونکر ہوا
    دیکھنے والے یہاں بھی دیکھ لیتے ہیں تجھے
    پھر یہ وعدہ حشر کا صبر آزما کیونکر ہوا
    حسن کامل ہی نہ ہو اس بے حجابی کا سبب
    وہ جو تھا پردوں میں پنہاں ، خود نما کیونکر ہوا
    موت کا نسخہ ابھی باقی ہے اے درد فراق!
    چارہ گر دیوانہ ہے ، میں لا دوا کیونکر ہوا
    تو نے دیکھا ہے کبھی اے دیدۂ عبرت کہ گل
    ہو کے پیدا خاک سے رنگیں قبا کیونکر ہوا
    پرسش اعمال سے مقصد تھا رسوائی مری
    ورنہ ظاہر تھا سبھی کچھ ، کیا ہوا ، کیونکر ہوا
    میرے مٹنے کا تماشا دیکھنے کی چیز تھی
    کیا بتاؤں ان کا میرا سامنا کیونکر ہوا

    ٭ ٭ ٭ ٭

    2gvsho3 - کیا کہوں اپنے چمن سے میں جدا کیونکر ہوا

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: کیا کہوں اپنے چمن سے میں جدا کیونکر ہوا

    2gvsho3 - کیا کہوں اپنے چمن سے میں جدا کیونکر ہوا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •