محمدعبا س اور شان مسعودکا ون ڈے ڈیبیو
شان مسعود اور محمد عباس نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ڈیبیو کیا۔
شارجہ (سپورٹس ڈیسک) میچ سے قبل کپتان شعیب ملک نے اوپننگ بیٹسمین شان مسعود اور باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے فاسٹ باؤلر محمد عباس کو ون ڈے کیپ پہنائی، دونوں کرکٹرز اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں ۔ عمر اکمل کی دوسال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ۔