موسیقار نثار بزمی کو دنیا چھوڑے 12برس بیت گئے
فلمی گیتوں کی لازوال دھنیں تخلیق کرنے والے موسیقار نثار بزمی کی 12 ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی ۔
لاہور(کلچرل رپورٹر)فلمی گیتوں کی لازوال دھنیں تخلیق کرنے والے موسیقار نثار بزمی کی 12 ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی ۔اس موقع پر ا ن کے اہل خانہ نے قرآ ٓن خوانی کا اہتمام کیا اورانکی بخشش کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔نثار بزمی کاشمار برصغیر پاک وہند کے مشہور ترین موسیقاروں میں ہوتا تھا ۔انہوں نے 40 بھارتی فلموں میں موسیقی کی بھی ترتیب دی۔انکی مشہور پاکستانی فلموںمیںصاعقہ،انجمن، میری زندگی ہے نغمہ،خاک اور خون اور ہم ایک ہیں’ ’سمیت بے شمار دیگرہیں ۔ وہ 22 مارچ 2007 ئکوجہان فانی رخصت ہو گئے تھے ۔