ولیمہ
ایک چوہدری کے بیٹے کا ولیمہ ہو رہا تھا۔ کھانے میں نمک تیز ہوگیا لیکن چوہدری کے ڈر سے کوئی نہ بولا۔چوہدری ہر میز پر جاتا اور ۔۔کہتا ،اوئے ادب کے ساتھ کھائو ،میرا پورا 20لاکھ روپیہ ولیمے پر خرچ ہواہے۔ آخر میںچوہدری ایک فیصل آبادی کی میز پر پہنچا ، اس کا کندھا تھپتھپا کر کہا ۔۔۔میرا پورا 20لاکھ روپیہ اس ولیمے پر خرچ ہواہے۔ فیصل آبادی اٹھا اور زور سے بولا: کیو ں نہیں جی ۔ایک لاکھ روپے کا تو صرف نمک ہی ڈال دیا ہے