Results 1 to 7 of 7

Thread: حضرت نبی کریم ﷺ کی اہم نصیحتیں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Islam حضرت نبی کریم ﷺ کی اہم نصیحتیں

    حضرت نبی کریم ﷺ کی اہم نصیحتیں

    حضرت عبداللہ بن عباس ؓبیان کرتے ہیں کہ ایک دن آپؐ کے پیچھے سواری پر بیٹھا ہوا تھا کہ حضرت رسول اللہ ﷺ نے نصیحتیں فرمائیں۔

    اللہ کے حق کی حفاظت کرو:

    ۔تم اللہ کے حق کی حفاظت اور نگرانی کرو اللہ تمہاری حفاظت کرے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تم اللہ کے احکام کی تعمیل کرو، شریعت اور سنت نبویؐ تمہاری زندگی سے ظاہر ہوتی ہو، نماز میں ، روزہ میں ، زکوٰۃ وصدقہ خیرات میں ، اخلاق میں ، گفتگو میں ، معاشرہ میں اللہ کے حکم او ر نبی کریم ﷺکی سنت کے تم پابند ہوجائو اللہ تعالیٰ بھی دنیا وآخرت کی ہر مشقت اور ہرپریشانی سے تمہاری حفاظت اور تمہاری دستگیر ی کرتارہے گا۔ نیز تم اللہ کے حق کی حفاظت کرو، شریعت کے پابند ہوجائو گے تو تم ہر وقت اللہ تعالیٰ کو اپنے سامنے پائو گے ۔ جب اللہ تعالیٰ ہر وقت تمہارے سامنے ہے تو تم کو پھر کسی اور کا محتاج ہونے کی ضرورت نہیں اور جب اللہ کی طاقت تمہارے ساتھ ہے تو تمہارا کون کیا بگاڑسکتاہے ۔

    صرف خدا سے مانگو:

    ۔دوسری نصیحت آپ ﷺ نے یہ فرمائی کہ جب تمہیں کچھ مانگنے کی ضرورت پیش آ جائے تو صرف اللہ سے مانگو اللہ تعالیٰ کی دولت کا سمندر اتنا وسیع ہے کہ انسانی عقل حیران اور ششد ر ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ سب کو ان کی تمنا اور آرزوئوں کے مطابق دے دے تو اس کی دولت میں سے اتنا بھی نہیں جاتا جتنا سمندر میںسے سوئی کی نوک میںآسکتا ہے ۔ اور وہ صاحب دولت بھی خوش نصیب ہے کہ ادھر تم اللہ سے مانگتے ہو اور ادھر اللہ پاک اس کے دل میں ڈال دیتاہے اور بے چین ہوکر تمہارے پاس لے کر آتاہے اور اگر تم اس کو قبول کرلیتے ہو تو وہ اپنی خوش نصیبی سمجھتا ہے۔

    تم بھی مقبولِ بار گاہ ہوئے اور اس کی دولت کو بھی عنداللہ شرف قبولیت حاصل ہوا تم نے تقویٰ اختیار کیا اور اس کامال ایک متقی کو پہنچ گیا۔حضرت رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تم مومن کے علاوہ کسی دوسرے کو اپنا دوست ہرگز مت بنائو اور تمہارے یہاںکا کھانا متقی لوگوں کے علاوہ کوئی دوسرا کھانے نہ پائے ۔لہٰذا تمہارا دوست بھی کامل ہونا چاہیے اور تمہارے مہمان بھی متقی لوگ ہونے چاہئیں۔(ترمذی : ۲/۶۵)

    صرف اللہ سے مدد مانگو:۔

    تیسری نصیحت آپ ﷺ نے یہ فرمائی ہے کہ جب تم کسی مصیبت ، دشواری میں مبتلا ہوجائو ۔ کسی پریشانی میں ، بیماری میں ، دشمنوں کے نرغہ میں آجائو اور ہر طرف سے تمہیں ستایا جارہا ہو تو ایسے حالات میں تمہارا دستگیر صرف اللہ تعالیٰ ہے ، اس لیے صرف اسی سے فریاد کرو اور اسی سے مدد مانگو۔

    مخلوق تم کو نفع نہیں پہنچاسکتی :

    ۔چوتھی نصیحت یہ فرمائی کہ اگر دنیا کے تمام انسان اور تمام اُمت مل کر تم کو کسی بات کا نفع پہنچانا چاہیں تو اس سے زیادہ

    ایک پیسہ کابھی نفع نہیں پہنچا سکتے جو اللہ نے تمہارے مقدر میں لکھ دیا ہے ، لہٰذا مخلوق سے زیادہ اُمید یں مت باندھا کرو، یہ فضول خیالات ہیں ۔ تمہیں اپنی محنت خود کرنی ہے جو تمہارے مقدر میں ہے وہ تم کو اس بہانہ سے ملتا رہے گا اور ہر وقت خدا کی یاد تمہارے اندر غالب رہے گی ۔ ٭٭٭٭

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: حضرت نبی کریم ﷺ کی اہم نصیحتیں


  3. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Rep Power
    9

    Default Re: حضرت نبی کریم ﷺ کی اہم نصیحتیں

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    Subhan Allah
    Bohat umdah
    Jazak Allah

  4. #4
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    14,528
    Mentioned
    1112 Post(s)
    Tagged
    210 Thread(s)
    Rep Power
    27

    Default Re: حضرت نبی کریم ﷺ کی اہم نصیحتیں

    Nice Sharing :-)

  5. #5
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: حضرت نبی کریم ﷺ کی اہم نصیحتیں

    Quote Originally Posted by Saff-Shikan View Post
    Nice Sharing :-)
    پسند اور جواب کا شکریہ
    جزاک اللہ خیراً کثیرا

  6. #6
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: حضرت نبی کریم ﷺ کی اہم نصیحتیں

    Quote Originally Posted by Mariaa View Post

    Quote Originally Posted by Mariaa View Post
    @intelligent086
    Subhan Allah
    Bohat umdah
    Jazak Allah


    پسند اور جواب کا شکریہ
    جزاک اللہ خیراً کثیرا


  7. #7
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    14,528
    Mentioned
    1112 Post(s)
    Tagged
    210 Thread(s)
    Rep Power
    27

    Default Re: حضرت نبی کریم ﷺ کی اہم نصیحتیں

    Humaishaa Khush Aur Humaishaa Aabaad Rahiye :-)
    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post


    پسند اور جواب کا شکریہ
    جزاک اللہ خیراً کثیرا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •