Results 1 to 2 of 2

Thread: ساحل سے ساگر کس پل ٹکرایا ہو گا؟

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 ساحل سے ساگر کس پل ٹکرایا ہو گا؟

    ساحل سے ساگر کس پل ٹکرایا ہو گا؟
    جس پل آس نراس کو باہم پایا ہو گا

    بھور بھۓ کیوں دھیرے دھیرے لب مسکائیں؟
    شب، تیرے سپنے میں کوئی آیا ہو گا

    سرگوشی سی کرتی ہیں کیوں آج ہوائیں؟
    کوئی بھنورہ کلیوں پر منڈلایا ہو گا

    بولو ہنستے ہنستے پلکیں بھیگ گئی کیوں ؟
    کالی گھٹاؤں سے سورج ٹکرایا ہو گا

    لوگ کہانی لکھنے پھر سے بیٹھ گئے کیوں؟
    پھر سے کسی نے دھوکہ پیار میں کھایا ہو گا

    آن اترے جب دھرتی پر تارے ، تو بولا
    تو نے پلکوں کو یکبار اٹھایا ہو گا

    آج شرارت پر اترا ہے نٹ کھٹ آنچل؟
    اِس کو شوخ ہواؤں نے اکسایا ہو گا

    سرخ گلابوں میں خوشبو کو گھولا کس نے؟
    دیکھ کے تجھ کو چاند بہت شرمایا ہو گا
    ***




    2gvsho3 - ساحل سے ساگر کس پل ٹکرایا ہو گا؟

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: ساحل سے ساگر کس پل ٹکرایا ہو گا؟

    2gvsho3 - ساحل سے ساگر کس پل ٹکرایا ہو گا؟

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •