Results 1 to 3 of 3

Thread: لاہور کی ایک اور تحصیل بنانے کا فیصلہ

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Mic لاہور کی ایک اور تحصیل بنانے کا فیصلہ

    لاہور کی ایک اور تحصیل بنانے کا فیصلہ
    483988 39709874 - لاہور کی ایک اور تحصیل بنانے کا فیصلہ
    نئی تحصیل نیاز بیگ میں ہوگی۔ اچھرہ ،دریائی ایریا، رائے ونڈ اور اقبال ٹاؤن کے علاقے شامل کئے جائینگے۔ 5 قانونگوئی، 25 پٹوار سرکل اور 36 موضع جات پر مشتمل ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق 7 سال بعد لاہور کی ایک اور تحصیل بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نئی تحصیل نیاز بیگ میں اچھرہ، دریائی ایریا، رائے ونڈ اور اقبال ٹاؤن کے علاقے شامل کئے جائیں گے۔

    دستاویزات کے مطابق نئی تحصیل نیاز بیگ 5 قانون گوئی، 25 پٹوار سرکل اور 36 موضع جات پر مشتمل ہو گی۔ ضلع میں پہلے 5 تحصیلیں ہیں۔ زیادہ کام کی وجہ سے 5 کی بجائے 6 تحصیلیں بنانے کی سمری بھیجی گئی لیکن وسائل کی کمی آڑے آ گئی۔

    ڈسٹرکٹ ریونیو رپورٹ کے مطابق لاہور کا رقبہ اور آبادی بڑھنے سے شہریوں کو دفتری امور میں مسائل درپیش ہیں۔ جائیدادوں کی منتقلی، رجسٹریشن، ڈومیسائل، پٹواریوں کی کمی اور اسسٹنٹ کمشنر کا نہ ملنا مسائل میں شامل ہے۔

    ضلع کی 5 تحصیلوں میں سٹی، ماڈل ٹاؤن، رائے ونڈ، کینٹ اور شالیمار شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا زیادہ بوجھ والی تحصیلوں کو کم کر کے نئی تحصیل نیاز بیگ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پرکام شروع کر دیا گیا ہے۔

    نئی تحصیل نیاز بیگ بننے کے بعد ضلع کی 6 تحصیلیں ہو جائیں گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اویس ملک نے کہا کہ نئی تحصیل بنانے کی حتمی منظوری بورڈ آف ریونیو کے فیصلے کے بعد اور وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے مشروط ہو گی۔
    2gvsho3 - لاہور کی ایک اور تحصیل بنانے کا فیصلہ

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: لاہور کی ایک اور تحصیل بنانے کا فیصلہ

    2gvsho3 - لاہور کی ایک اور تحصیل بنانے کا فیصلہ

  3. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Rep Power
    9

    Default Re: لاہور کی ایک اور تحصیل بنانے کا فیصلہ

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    Subhan Allah
    Bohat umdah
    Jazak Allah

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •