ٹبال یورپین چیمپئن شپ، جرمنی نے نیدرلینڈز کو ہرا دیا
فٹبال یورپین چیمپئن شپ کوالیفائنگ میں جرمنی نے نیدرلینڈز کو تین دو سے ہرا دیا۔ جرمن کھلاڑی چلز کا آخری منٹ گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔
ایمسٹرڈیم میں فٹبال کا تگڑا مقابلہ ہوا۔ یورپین چیمپئن شپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں گروپ سی کی ٹیمیں جرمنی اور نیدرلینڈز مدمقابل آئیں۔ جرمن ٹیم کے پندرہویں منٹ گول سے میچ جوش بڑھ گیا۔
چونتیسویں منٹ خوبصورت بلکہ حیران کن گول نے گویا برتری کی دھاک بٹھا دی۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں نیدرلینڈز نے دو گول کر کے حساب برابر کر دیا۔پورے میچ میں سنسنی خیزی اپنے عروج پر رہی۔ آخری منٹ شُلز نے گیند کو جال میں ڈال کر کمال کر دکھایا۔ اعصاب شکن مقابلے سے جیت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔ جرمن ٹیم نے ڈچ کھلاڑیوں سے اپنی شکست کا بدلہ بھی اتار دیا۔